حماس سے لڑائی نے طاقتور فوج کو خوفزدہ کردیا ہے، ابو عبیدہ

ویب ڈیسک: اسرائیلی بربریت کے جواب میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کی 25 سے زائد گاڑیاں مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دشمن کو ایک دن یا ایک گھنٹہ بھی سکون نہیں ملے گا، دشمن اپنی جارحیت کی قیمت چکائے گا۔
آڈیو پیغام میں حماس ترجمان ابو عبیدہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں 160 سے زیادہ اسرائیلی فوجی اہداف کو مکمل یا جزوی تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ گزشتہ 48 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کی 25 سے زیادہ گاڑیوں تباہ کر دی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج سے لڑائی برابری کی نہیں، حماس سے لڑائی نے خطے کی سب سے طاقتور فوج کو خوفزدہ اور پریشان کردیا ہے، اسرائیلی فوج کو سخت مزاحمت کا سامنا ہے اور شدید زمینی جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  انڈونیشیا: آتش فشاں پھٹنے سے 12 کوہ پیماں لاپتہ 11 ہلاک