پاکستان میں22لاکھ افغان قانونی طور پرمقیم ہیں

ویب ڈیسک: پاکستان میں قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کا ڈیٹا مرتب کرلیا گیا ملک بھر میں21لاکھ 94ہزار سے زائد افغان مہاجرین قانونی طور پر مقیم ہیں جن میں نصف خیبر پختونخوا میں رہائش اختیار کئے ہوئے ہیں وفاقی حکومت اور محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی جانب سے مرتب کی جانیوالی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد 21لاکھ 94ہزار 697ہے جن میں 10لاکھ 84ہزار 42خیبر پختونخوا میں مقیم ہیں پاکستان میں پی او آر کارڈ یعنی پروف آف رجسٹریشن رکھنے والوں کی تعداد 15لاکھ تین ہزار 919ہے
جن میں 7لاکھ 76ہزار 395خیبر پختونخوا میں رہتے ہیں اسی طرح اے سی سی یعنی افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والوں کی پاکستان میں تعداد 6لاکھ 90ہزار 778ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں انکی تعداد 3لاکھ 7ہزار 647ہے ملک بھر میں نصف قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین میں نصف خیبر پختونخوا میں مقیم محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں افغان مہاجرین کیلئے 43کیمپس موجود ہیں ۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل جان لے قبضے کا دور ختم ہوچکا، امیر قطر