اسرائیل کی مغربی کنارے پر 15 گھنٹے مسلسل بمباری، 7 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیل کی 15 گھنٹے بمباری سے مزید 7 فلسطینی شہید ہو گئے۔ غزہ کے بعد مغربی کنارے پر بھی اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں.
طولکرم پر 15 گھنٹے مسلسل بمباری سے شہر کا انفراسٹرکچر تباہ ہو گیا جبکہ طولکرم کے پناہ گزین کیمپ میں گھر پر ڈرون حملے سے 7 فلسطینی شہید ہوگئے۔
مقبوضہ مغربے کنارے میں اسرائیلی افواج کی چھاپا مار کارروائیوں کے دوران 2 بچوں سمیت 31 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا یہاں تک کہ ایمبولینس میں جانے والے زخمی کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ اس کے علاوہ 70 سے زائد گھروں اور 80 دکانوں کو بھی مسمار کر دیا گیا۔
جبالیہ میں 12 رہائشی عمارتوں کو نشانہ بناتے ہوئے صیہونیوں نے مزید 31 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی کر دیئے۔

مزید پڑھیں:  پشاور' سڑکوں پر سپیڈ بریکر اور ناقص کیٹ آئیز کی بھر مار