الیکشن، خیبرپختونخوا پولیس کا پلان تیار، فوج تعیناتی کا بھی امکان

ویب ڈیسک: عام انتخابات میں سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے خیبرپختونخوا پولیس نے پلان کو حتمی شکل دینا شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ایک لاکھ کے لگ بھگ پولیس اہلکار الیکشن میں خدمات انجام دیں گے۔
الیکشن کمیشن کے ساتھ میٹنگ کے بعد خیبرپختونخوا پولیس پلان کو حتمی شکل دے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی اضلاع میں پاک فوج کیو آر ایف، ایف سی کیو آر ایف بھی تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ جنرل الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں سے لےکر سیکورٹی کی صورتحال قابو میں رکھنے کیلئے پولیس کی جانب سے ورکنگ شروع کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  کرپشن اور بدعنوانی خوشحال خیبرپختونخوا کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، نگران وزیر اعلیٰ