گلبہار پولیس پر سنیچرز کی فائرنگ، زیرحراست رہزن زخمی

ویب ڈیسک: گلبہار پولیس پر سنیچرز کی فائرنگ، گولیاں پولیس وین کو لگنے سے جزوی نقسان پہنچا جبکہ زیرحراست رہزن بھی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق راہزنی کے مقدمہ میں پہلے سے گرفتار شدہ سنیچرز عرفان اور فیصل کو پولیس جائے وقوعہ کی نشاندہی کیلئے لے جا رہی تھی کہ اس دوران بمقام رشید ٹاون فیصل سٹریٹ میں نامعلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی.
فائرنگ سے سرکاری پولیس موبائل گاڑی پر بھی تین گولیاں لگیں جس سے پولیس وین کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ زیر حراست دونوں سنیچرز بھی زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ سے سرکاری پولیس موبائل گاڑی نقصان رسیدہ ہوگئی تاہم پولیس نفری محفوظ رہی۔
رہزنوں کی فائرنگ کے جواب میں پولیس نے بھی حق حفاظت کی خاطر جوابی فائرنگ کی لیکن رات کی تاریکی اور آبادی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے راہزن فرار ہوگئے جبکہ زخمی سنیچرز کو طبی امداد کی خاطر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فرار شدہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھاری نفری طلب کرکے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  حیات میڈیکل کمپلیکس سے اغواءنومولود بچہ بازیاب‘اغواءکار گرفتار