ویب ڈیسک: سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے یوئے کہنا ہے کہ بلوچستان کی 16 سیٹیں ہیں جن میں 3سیٹیس انوکھا لاڈلا لے گا جبکہ 3 سے 4 سیٹیں فضل الرحمان کے حصے میں آئینگی۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے اوپر 80 سے زائد مقدمات درج ہو چکے ہیں، اس کے خلاف کل لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں درخواست دائر کروں گا.
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اگر جیل سے بھی الیکشن لڑنا ہے تو اس کیلئے میں نے رضائی لے لی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ میں نے کسی کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا، یہ جو انوکھا لاڈلا سمجھ رہا ہے، میں بھی ان کے ساتھ رہا ہوں، انوکھے لاڈلے کو کہنا چاہتا ہوں فیصلہ آسمانوں پر ہوتا ہے۔
