لڑکیوں کوشادی کے ابتدائی برسوں میں شوہر اورسسرال کووقت دیناچاہیے، روبینہ اشرف

مارننگ شو کے دوران لڑکیوں کو مشورہ دیتے ہوئے پاکستان کی سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد ابتدائی برسوں میں شوہر اور سسرال والوں کو وقت دینا چاہیے۔
حال ہی میں روبینہ اشرف ایک مارننگ شو میں شریک ہوئی تھیں جس دوران میزبان نے ان سے کامیاب ازدواجی زندگی سے متعلق رائے طلب کی۔
اس پر روبینہ اشرف کا کہنا تھا کہ ایک لڑکی کو شادی کے ابتدائی برسوں 4 چیزوں پر توجہ دینی ضروری ہے، میں ہر لڑکی کو مشورہ دیتی ہوں کہ شادی کے شروع کے 10 سال سرمایہ کاری کے ہیں، اس دوران ہر لڑکی کیلئے گھر ، سسرال ، میاں اور آپ کا بچہ اہم کاموں جیسے ہیں جو کہ پہلی ترجیح ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ شادی کے شروع کے سالوں مثلاً 10 سال تک اگر آپ صحیح جگہ پر سرمایہ کاری کریں گے تو مستقبل میں اس کا پھل بھی کھائیں گے۔

مزید پڑھیں:  ملکہ موسیقی روشن آراء بیگم کو مداحوں سے جدا ہوئے 41 برس بیت گئے