فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس کا تحریری حکمنامہ جاری

ویب ڈیسک: فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس کا تحریری حکمنامہ جاری، تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس میں 15 نومبر کی عدالتی کارروائی کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔
عدالتی حکمنامے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس کا فیصلہ 6 فروری 2019 کو دیا جس میں ماضی کے پر تشدد واقعات کا حوالہ دیکر مستقبل کیلئے وارننگ دی گئی تھی، مگر تقریباً پانچ سال گزرنے کے باوجود حکومتوں نے فیض آباد دھرنا فیصلے پر عمل درآمد نہ کیا۔
حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ فیض آباد دھرنا فیصلے کے تناظر میں کسی کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا نہ ہی پرتشدد احتجاج پر احتساب ہوا، نتیجتاً قوم کو سانحہ 9مئی کے واقعات دیکھنے پڑے۔

مزید پڑھیں:  بجلی کمپنیوں کی جانب سے اووربلنگ ‘لاکھوں صارفین متاثر