ویب ڈیسک: ملک بھر میں 8 فروری 2024ءکو ہونے والے عام انتخابات میں پی ٹی آئِی پر پابندی کے بارے میں اڑائی جانے والی تمام افواہیں دم توڑ گئیں۔
اس حوالے سے وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنے کا کوئی ایجنڈا ہے، نہ ہی ایسا کوئی معاملہ زیر غور آیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے بھِی کہا گیا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں حصہ لینے کا موقع ملنا چاہئے۔ سابق قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے گی، اس سے قبل کہا جا رہا تھا کہ بیلٹ پیپر پر بلے کا نشان نہیں ملے گا۔
راجہ ریاض نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کو یقین واثق ہے کہ الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ کے بغیر بھی اگر الیکشن لڑنے کی اجازت ملی تو بڑا سرپرائز دیں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی پر پابندی اور الیکشن میِں حصہ نہ لینے کی خبریں گردش کر رہی تھیں لیکن اب تمام خدشات دور ہو گئے ہیں۔
