معروف اداکار شفیع محمد کو مداحوں سے بچھڑے 16 برس بیت گئے

ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شفیع محمد کو مداحوں سے بچھرے 16 برس بیت گئے، اداکار شفیع محمد نے اپنی جاندار اداکاری اور بارعب شخصیت سے نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی شوبز انڈسٹریز میں بھی خاص مقام پایا۔
معروف اداکار شفیع محمد 1949ء میں اندرون سندھ کے شہر کنڈیارو میں پیدا ہوئے، حیدر آباد ریڈیو سے صدا کاری کے ذریعے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔
ٹیلی وژن سکرین پر ان کی انٹری ڈرامہ سیریل اڑتا آسمان سے ہوئی جبکہ ڈرامہ سیریل تیسرا کنارہ نے انہیں بام عروج پر پہنچا دیا۔
پاکستان کے نامور اداکار شفیع محمد کے یادگار ڈراموں میں چاند گرہن، دائرے، دیواریں، جنگل، بند گلاب، کالی دھوپ، ماروی اور تپش شامل ہیں۔ یاد رہے کہ انہوں نے فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
1991 میں انہیں ان کی اداکاری کے اعتراف میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی دیا گیا۔ یاد رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کا یہ چمکتا ستارہ آج کے دن 17 نومبر 2007ء کو انتقال کر گئے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، یونیورسٹی کیمپس ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاج، دفتری امور ٹھپ