ویب ڈیسک: چین اور امریکہ کے مابین طویل دوری کے بعد عسکری و دیگر معاملات میں روابط کی بحالی پر اتفاق کا اظہار کیا گیا ہے۔
سان فرانسسکو میں چینی صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان ملاقات میں اینٹی ڈرگ تعاون گروپ کے قیام پر بھی اتفاق کیا گیا تاہم چین تائیوان کشیدگی جیسے امور پر کوئی قابل ذکر پیشرفت نہ ہوسکی۔
ملاقات میں دنیا کی دو بڑی طاقتوں کے سربراہان نے مشرقِ وسطیٰ کے بحران پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
