خدیجہ شاہ 30 دن کیلئے نظربند، احکامات جاری کر دیئَے گئے

ویب ڈیسک: رہائی کےبعد خدیجہ شاہ نظر بند کر دی گئیں۔ ڈپٹی کمشنرلاہور نے خدیجہ شاہ کو 30 دن کے لیے نظر بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے تاہم لیگل ٹیم نے نظربندی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔
خدیجہ شاہ کو ایس پی کینٹ اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس برانچ کی سفارش پرنظربند کیا گیا ہے، اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ خدیجہ شاہ 9 مئی کو پُرتشدد کارروائیوں میں شریک رہی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق خدیجہ شاہ کے خلاف مواد کا جائزہ لیا گیا ہے، وہ دوبارہ امن و امان کی صورتحال خراب کرسکتی ہیں جس کے پیش نظر انہیں 30دن کیلئے نظر بند کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، ورسک روڈ پر زوردار دھماکہ، دو بچے زخمی