ڈالر مسلسل دوسرے روز سستا، روپے تگڑا ہونے لگا

ویب ڈیسک: امریکی ڈالر مسلسل دوسرے روز بھی سستا ہونے لگا ہے اس کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی روپے کی پوزیشن مستحکم ہونے لگی ہے۔
کاورباری ہفتے کے آخری روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں 87 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 286 روپے 50 پیسے میں جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 76 پیسے کمی سے 287 روپے 38 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
امریکی کرنسی میں کمی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) وفد اور پاکستانی معاشی ٹیم کے درمیان 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) کے تحت پہلے جائزے پر عملے سطح کا معاہدہ ہونے کے باعث واقع ہو رہی ہے۔
یاد رہے کہ اونطی اڑان کے بعد ڈالر مسلسل دوسرے روز بھی روبہ زوال ہے۔

مزید پڑھیں:  سائفرکیس،سابق وزیراعظم اورقریشی پر12دسمبرکوفردجرم عائدہوگی