ویب ڈیسک: ملک بھر میں مقیم غیر ملکیوں کی رضاکارانہ واپسی پر ہری پور میں قائم ہولڈنگ پوائنٹ کو ختم کر دیا گیا۔
محکمہ داخلہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہری پور میں موجود غیر ملکی رضاکارانہ طور پر اپنے وطن واپس چلے گئے ہیں۔
ان کی واپسی پر ہولڈنگ پوائنٹ ختم کر دیا گیا۔
محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق ٹرانزٹ پوائنٹ یکم اکتوبر کو قائم کیا گیا تھا تاہم لنڈی کوتل اور پشاور کا ٹرانزٹ پوائنٹ فعال رہے گا۔ یاد رہے ملک بھر میں مقیم غیر ملکیوں کی رضاکارانہ واپسی جاری ہے.
