اسرائیلی بربریت پر حماس کا کرارا جواب، تل ابیب پر راکٹ حملے

ویب ڈیسک: غزہ میں جاری جنگ میں ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید شدت آتی جا رہی ہے۔ اسرائیلی بربریت نے ہر سو تباہی پھیلا دی ہے جس سے ہسپتال اور تعلیمی ادارے بھی محفوظ نہ رہ سکے۔ غزہ میں اسرائیلی افواج کی ظالمانہ کارروائیوں کے جواب میں حماس نے بھی ری ایکشن دیتے ہوئے 62 گاڑیاں اڑا دیں۔
ذرائع کے مطابق حماس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دشمن کے فوجیوں اور گاڑیوں کاغزہ کی گلی گلی میں تعاقب کر رہے ہیں۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام برگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں گزشتہ 4 دنوں کے دوران 62 اسرائیلی گاڑیاں اڑانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے جنگجو دشمن کی فوجوں اور گاڑیوں کا گلی گلی میں تعاقب کر رہے ہیں، ہم نے اپنے آپ کو طویل اور بھرپور دفاع کیلئے تیار کر رکھا ہے۔ حماس ترجمان کےمطابق میدان میں مارے گئے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد اسرائیل تک پہنچ جائے گی۔
دوسری جانب غزہ پٹی سے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر اسرائیلی بربریت پر حماس نے کرارا جواب دیتے ہوئے راکٹ حملوں سے کئی املاک کو نقصان پہنچایا۔ حماس کے القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فورسز پر حملے کی فوٹیج بھی جاری کردی جس میں اسرائیل کے جنگلات میں بھی اسرائیلی فوج کو مارٹر گولوں سے نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
اسرائیلی حکام کے مطابق جنگ کے سبب اسرائیلی معیشت کو یومیہ 26 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہو رہا ہے جبکہ مجموعی طور پر اسرائیلی معیشت کو 50 ارب ڈالرز کا نقصان ہو سکتا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق جنگ کے باعث اسرائیل کی کرنسی شیکل 2012ء کے بعد کم ترین سطح پر آچکی ہے، جنگ کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں اسرائیلی کرنسی کی قدر میں 0اعشاریہ 7 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  دیر بالا، سابق صوبائی وزیر براءے اقلیتی امور وزیرذادہ کیلاش گرفتار