القسام بریکیڈز نے ہلاک اسرائیلی یرغمالیوں کی ویڈیو جاری کر دی

ویب ڈیسک: غزہ میں حماس اور اسرائیل کے مابین جاری جنگ میں تیزی نوٹ کی جا رہی ہے، فلسطینیوں کی شہادت کے ساتھ ہی اسرائیلی افواج کی ہلاکت بھی منظر عام پر آ گئی۔
القسام بریگیڈز نے ہلاک ہونے والے اسرائیلی یرغمالی کی ویڈیو جاری کر دی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی یرغمالی کس حالت میں ہیں۔
حماس کی تنظیم نے 7 اکتوبر کو حملے کے بعد کئی افراد کو یرغمال بنا لیا تھا اور ساتھ غزہ لے آئے تھے۔ گزشتہ دنوں القسام بریگیڈز نے 19 سالہ یرغمال اسرائیلی خاتون کی ویڈیو جاری کی تھی جو اسرائیلی بمباری میں ماری گئی اور اب ھماس نے اسرائیلی بمباری کے خوف سے مرنے والے دوسرے یرغمالی کی ویڈیو جاری کر دی۔
القسام بریگیڈز کے مطابق بزرگ اسرائیلی یرغمالی زالمن زدمنویچ دل کے عارضہ میں مبتلا تھا، متوفی یرغمالی غزہ پٹی پرمسلسل بمباری کے باعث خوف وہراس کا شکار ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر