ویب ڈیسک:صوبائی دارالحکومت پشاور میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ پشاور اور پولیس کی ٹیمیں پشاور بھر میں کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
ذرائع کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن کو پکڑ کر جمعہ خان ہولڈنگ کیمپ ناصر باغ روڈ منتقل کیا جا رہا ہے، وہاں سے ان کو ڈی پورٹ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اب تک سینکڑوں کی تعداد میں غیر قانونی تارکین وطن کو جمعہ خان ہولڈنگ کیمپ منتقل کر دیا گیا، یاد رہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا۔
