ایران میں جدید ہائپر سونک میزائل ’’فتح‘‘ کی رونمائی

ویب ڈیسک: ایران میں 5اعشاریہ 1 کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار کے حامل جدید ہائپر سونک میزائل ’’فتح‘‘ کی رونمائی کر دی گئی۔ میزائل کی رونمائی ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے ایران میں جاری اسلحے کی نمائش کے دوران کی گئی۔
پاسداران انقلاب کی ائیرو سپیس ڈویژن کے زیر انتظام ایرانی یونیورسٹی میں جاری اسلحے کی نمائش میں جدید ہائپر سونک میزائل ’’فتح‘‘ کی رونمائی کی گئی اور اس کے ساتھ ہی دیگر ہتھیاروں کی بھی نمائش کی گئی، اس موقع پر ایرانی ساختہ ڈرون’غزہ‘ بھی رکھا گیا تھا۔
یاد رہے کہ ایرانی جدید ہائپر سونک میزائل ’’فتح‘‘ کو چند ایک تبدیلی کے ساتھ رونمائی کیلئے پیش کیا گیاہے۔
اس سے قبل ایران کی جانب سے ملک کے ایک چھوٹے کلب میں چین اور روس کے ساتھ میزائل کی رونمائی کی گئی تھی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق الفتح ٹو ہائپر سونک گلائیڈ وہیکل ایک ایسا پروجیکٹائل گلائیڈ ہے لانچ کے ساتھ ہی اپنے ٹارگیٹ کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق فتح میزائل 5اعشاریہ 1 کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار اور 1400 کلومیٹر مار کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

مزید پڑھیں:  تھامس ویسٹ افغانستان کے مسائل حل کرنے کیلئے متحرک