ویب ڈیسک: آل پاکستان انٹر یونیورسٹی اتھلیٹکس چمپئن شپ یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب نے جیت لی۔ مقابلوں کےدوران پنجاب یونیورسٹی نے دوسری اور یونیورسٹی آف لاہور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پشاور یونیورسٹی کیمپس کے ہاسٹل ٹو گراؤنڈ پر آخری روز مقابلے منعقد ہوئے اس موقع پرسیکرٹری بلدیات داؤد خان مہمان خصوصی تھے۔
ذرائع کے مطابق 5 ہزار میٹر ریس میں پنجاب یونیورسٹی کے کلیم اشرف نے گولڈ‘ یو سی پی کے نوشیروان عاشق نے سلور اور عبدالولی خان یونیورسٹی کے شاہسوار نے برونز میڈل جیتا۔
200 میٹر ریس میں یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے علی احمد نے گولڈ‘ ندیم علی نے سلور اور پنجاب یونیورسٹی کے وقاص خان نے برونز میڈل جیتا۔
لانگ جمپ میں یو سی پی کے شازل نے گولڈ‘پشاور یونیورسٹی کے حسنین نے سلور اور سینٹرل پنجاب کے عادیل انجم نے برونز میڈل جیتا۔
پول والٹ میں پنجاب یونیورسٹی کے علی عدنان نے گولڈ‘ سپیرئیر یونیورسٹی کے ایم حسن نے سلور جبکہ یو سی پی کے زاہد فاروق نے برونز میڈل اپنے نام کیا۔
10ہزار میٹر ریس میں پشاور یونیورسٹی کے کلیم اختر نے گولڈ‘ لاہور یونیورسٹی کے سبحان عاشق نے سلور اور سینٹرل پنجاب کے نوشیروان عاشق نے برانز میڈل جیتا۔
100 میٹر ریس میں یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب 10اعشاریہ 62 ٹائم کیساتھ سب سے تیز ترین ایتھلیٹ قرار پائے۔
110 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ میں سینٹرل پنجاب کے مصور نے گولڈ‘ پشاور یونیورسٹی کے ایم عثمان نے سلور اور سینٹرل پنجاب کے احمد نے برونز میڈل جیتا۔
ہیمر تھرو کے مقابلوں میں ایس سی یو کے زوہیب گولڈ‘ سینٹرل پنجاب کے داؤد شاہ سلور اور پشاور یونیورسٹی کے رئیس یونس سلور میڈل جیت گئے۔
ریلے ریس میں یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب نے پہلی‘پشاور یونیورسٹی نے دوسری اور یو ایم ٹی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آخر میں کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کئے گئے۔
