چارسدہ میں خونخوار چوہوں کی ہلغار، 3 سالہ بچہ لہولہان کر دیا

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ میں خونخوار چوہوں نے ہلغار کرتے ہوئے 3 سالہ بچے پر حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بچے پر حملہ آور ہو کر اسے لہولہان کر دیا۔
خونخوار چوہوں کی یلغار سے زخمی ہونے والے 3 سالہ بچے کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا لیکن چارسدہ کے ہسپتال میں ویکسین ناپید ہوگیا۔
یاد رہے کہ ان خونخوار چوہوں نے اس سے قبل پشاور میں بھی تباہی مچا رکھی تھی اور کئی لوگوں کو کاٹا تھا۔
ذرائع کےمطابق ضلع چارسدہ میں پیش آنے والے واقعہ میں زخمی بچے کے والد نے ہنگامی بنیادوں پر محکمہ صحت سے موذی امراض سے بچائو کی ویکسین کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سونے کی فی تولہ قیمت میں 6ہزار روپے کی بڑی کمی