ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں روڈ ایکسیڈنٹ کے باعث خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کےمطابق روڈ ایکسیڈنٹ تھانہ میریان کی حدود نورڑ روڈ پر موٹر کار اور چنگ چی رکشہ میں تصادم کی صورت میں پیش آیا۔ پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ روڈ ایکسیڈنٹ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ضلع بنوں میں ہونے والے حادثہ میں شدید زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا۔
