ٹانک، تھانہ گومل کی حدود میں کوٹ اعظم چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ

ویب ڈیسک: ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل ٹانک میں چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ پولیس اور ایف سی نے پسپا کر دیا جبکہ ایک دہشت گرد مارا گیا۔
ذرائع کے مطابق ٹانک میں تھانہ گومل کی حدود کوٹ اعظم چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، اس دوران دونوں اطراف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور فرنٹئیر کور کے جوانوں نے دہشتگردوں کا حملہ پسپا کر دیا۔ اس دوران دونوں جانب سے کراس فائرنگ ہوئی جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔
ٹانک پولیس اور سیکورٹی فورسز نے دہشت گرد کی لاش کے ساتھ ایم فور رائفل 8 میگزین اور واکی ٹاکی سیٹ برامد کر لیا۔
یاد رہے چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ جیسے ہی ہوا پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

مزید پڑھیں:  کھادکی مانگ میں اضافہ،قیمتیں دگنا ہوگئیں