سانحہ 9 مئی، سابق صوبائی وزیر شاہ محمد احاطہ عدالت سے گرفتار

ویب ڈیسک: سانحہ 9 مئی کے واقعات میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر شاہ محمد گرفتار کر لئے گئے، یاد رہے کہ سابق صوبائی وزیر شاہ محمد کو ضمانت خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے ہی گرفتار کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت بنوں میں سانحہ 9 مئی کے الزام میں سابق صوبائی وزیرشاہ محمد کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
عدالت نےشاہ محمد کی درخواست ضمانت خارج کردی جس کے بعد پولیس نے انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس نےشاہ محمد کو گرفتار کرکے تھانہ کینٹ منتقل کردیا۔ اصغر احمدزئی ایڈووکیٹ کے مطابق شاہ محمد کو سیاسی انتقام کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر