کمسن ڈرائیوروں اور ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاون

ویب ڈیسک: کمسن ڈرائیوروں، کالے شیشوں کے استعمال اور ون ویلنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی گئی، اس دوران ون ویلنگ کرنے پر 3075 افراد کیخلاف ایکشن لیا گیا۔
دوران آپریشنز گاڑیوں سے کالے شیشے (سٹیکرز) ہٹا دیے گئے اور ون ویلنگ کرنیوالوں والوں کی موٹر سائیکلیں ضبط کر لی گئیں۔
چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کریک ڈاؤن تیز کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے حادثات کو روکنے کے لیے کمسن ڈرائیوروں کے خلاف کیے گئے اقدامات کے بارے میں شہریوں میں آگاہی پیدا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے والدین سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو گاڑی چلانے سے منع کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثات سے بچا جا سکے۔
ٹریفک حکام اور وارڈنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف فوری کارروائی کریں اور ان کے والدین کو فون کے ذریعے آگاہ کریں تاکہ ٹریفک حادثات میں قیمتی جانوں کا ضیاع روکا جا سکے۔

مزید پڑھیں:  ن لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق