ویب ڈیسک: سابق سپیکر اسد قیصر کے خلاف مقدمات کی تفصیل کے لیے دائر کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جج جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس صاحبزادہ اسد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔
دوران سماعت نیب، ایف آئی اے اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے وکیل کا کہنا تھا کہ اسد قیصر کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں، اس پر سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ پہلے ہی مقدمات کی تفصیل فراہم کی گئی ہے، فریش اپڈیٹس اگلی سماعت پر دے سکتے ہیں۔
پشاور ہائیکورٹ نے سابق سپیکر اسد قیصر کے خلاف مقدمات کے سلسلے میں نیب، ایف آئی اے اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرکے سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کردی۔
