پاسپورٹ کی شرط، افغان حکام نے طورخم سرحد سے تجارت معطل کر دی

ویب ڈیسک: پاکستان نے سرحدی گزرگاہ طور خم پرکارگو گاڑیوں کے ڈرائیورز کیلئے بھی ویزا پاسپورٹ کی شرط لازمی قرار دے دی گئی ہے جس کے بعد طورخم کراسنگ پوائنٹ پر افغان حکام نے دوطرفہ تجارتی سرگرمیاں معطل کر دیں۔
کسٹم حکام کے مطابق طورخم سرحد پر ڈرائیورز کی سفری دستاویزات چیک کی جائیں گی، کارگو گاڑی کے ڈرائیورز کے لیے ویزا شرط وفاقی حکومت کا فیصلہ ہے۔ فیصلے کے خلاف افغان حکام نے طورخم سرحد پر دوطرفہ تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں جس کی وجہ سے امپورٹ، ایکسپورٹ سمیت ٹرانزٹ ٹرید بھی بند ہے۔
افغان حکام کے مطابق افغان کارگو گاڑی ڈرائیورز کے لئے پاکستانی حکام نے پاسپورٹ کی شرط رکھی گئی ہے لیکن افغان ڈرائیورز کو پاکستانی ویزے نہیں دئیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  امن و امن ہماری اولین ترجیح، اس پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، نگران وزیر اعلیٰ