پشاور، نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مختلف مقامات کے اچانک دورے

ویب ڈیسک: نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سید ارشد حسین شاہ نے صوبائی دارالحکومت پشاور کے مختلف مقامات کے اچانک دوروں کا سلسلہ شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا سرپرائز راونڈ کیا اس دوران ایل آر ایچ کی جنرل او پی ڈی، سرجیکل اور میڈیکل یونٹس کا دورہ کیا اور زیر علاج مریضوں کی عیادت کی۔
نگران وزیر اعلیٰ ارشد حسین شاہ نے تیمارداروں سے بھی ملاقات کی اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات بارے دریافت کیا، ان کی شکایات سنیں اور ان کے فوری ازالے کے لئے احکامات جاری کئے۔
وزیر اعلیٰ نے ہسپتال انتظامیہ کو بلا تعطل ادویات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔
انہوں نے پشاور کے پررش علاقے فقیر آباد کا دورہ کیا اور نہر کی ناقص صفائی پر برہمی کا اظہار کیا۔ نہرکی صفائی اور دیکھ بھال صحیح نہ ہونے پر وزیر اعلیٰ نے انکوائری کا حکم دیدیا۔
صوبائی وزراء انجنیئر احمد جان، عامر درانی چیف سیکرٹری ، کمشنر پشاور و محکمہ آبپاشی کے حکام بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

مزید پڑھیں:  پی ایس ایل 9، غیر ملکی کھلاڑیوں کی دھماکے دار انٹَری