images 3 1

ملک بھر میں 54 اضلاع ٹڈی دل سے متاثر

اسلام آباد: ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اس وقت ملک میں 54 اضلاع ٹڈی دل سے متاثرہ ہیں.

بلوچسستان میں 31، خیبر پختونخواہ میں8، پنجاب میں 10 اور سندھ میں 5 اضلاع متاثر، ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ٹڈی دل حملہ ذدہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 4لاکھ 69 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا، 6ہزار 400ہیکٹر رقبہ کا ٹریٹمنٹ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا :غیر ملکی فنڈڈ منصوبوں میں بھرتیوں پر پابندی ختم

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچسستان میں3 ہزار ہیکٹر رقبہ پر اسپرے کیا گیا،پنجاب میں 2 ہزار ہیکٹر پر سپرے کیا گیا،خیبر پختونخواہ میں 800 ہکٹر رقبہ کی ٹریٹمنٹ ہوئی، سندھ میں گذشتہ روز 600 ہیکٹر رقبہ ٹریٹمنٹ کیا گیا،
ضلع رحیم یار خان کے علاقہ قلعہ خیبر گڑھ میں100 ہیکٹر پر ایریئل اسپرے کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان