آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد آج پاکستان پہنچے گا

ویب ڈیسک: محصولات بڑھانے کی پالیسز پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ساتھ مذاکرات کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا تکنیکی وفد آج پاکستان پہنچے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد محصولات بڑھانے پر ایف بی آر حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔
ایف بی آر اور آئی ایم ایف تکنیکی وفد ٹیکس پالیسی میں ترامیم کے لیے اقدامات کریں گے،ٹیکس پالیسی میں ترامیم کا مقصد ٹیکس نیٹ کووسیع اورزیادہ ریونیو اکٹھا کرنا ہوگا –
ذرائع نے بتایا کہ مزید 10 لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لا کر ٹیکس دہندگان کی تعداد 60 لاکھ تک پہنچائی جائے گی، وفد کے ساتھ مل کرٹیکس پالیسی میں جو ترامیم کی جائیں گی وہ آئندہ بجٹ میں نافذالعمل ہوں گی۔

مزید پڑھیں:  اراکین قومی اسمبلی کی گرفتاریاں سپیکر کی اجازت سے کی گئیں، ذرائع