ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت بیرون ملک سکالر شپ کے کروڑوں روپے غائب ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے جاری دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ چائنہ یونیورسٹی میں زیرتعلیم طلباء کی سکالر شپ کی رقم نجی اکاؤنٹس میں منتقل ہوئی، سکینڈل کے باعث سینکڑوں طلباء کی اسناد پھنس گئیں۔
سکالر شپ کی رقم میں 4 کروڑ روپے کے ہیر پھیر کے بارے میں ایجوکیشن فاونڈیشن نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
سکالر شپ کے حالیہ سکینڈل کے حوالے سے متاثرہ طلباء کا کہنا تھا کہ تین سال سے ماہانہ وظیفہ اور دیگر اخراجات کے پیسے یونیورسٹی کو ادا نہیں ہوئے۔
طلباء کے بیان پر فاونڈیشن ذرائع کا کہنا تھا کہ سکالر شپ کے پیسے چائنا یونیوسٹی کی بجائے نجی اکاونٹ میں منتقل ہوئے۔ ذرائع کے مطابق سکینڈل میں فاونڈیشن کے سابق افسرملوث ہونے کے بارے میں محکمانہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔
چائنہ کی چانگان یونیورسٹی نے مراسلہ جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سکالر شپ پر آئے طلباء کے اکاونٹ میں پیسے منتقل نہیں کئے گئے۔
Load/Hide Comments