ویب ڈیسک: ایک اور اسرائیلی تاجر کا بحری جہاز یمنی حوثیوں نے اغوا کرلیا۔ ذرائع کے مطابق یمن کے ساحل کے نزدیک ایک اور اسرائیلی بحری جہاز کو اغوا کر لیا گیا۔
یاد رہے کہ ایک ہفتے کے اندر اغوا ہونے والا یہ دوسرا اسرائیلی بحری جہاز ہے۔
اسرائیلی حکام نے واقعے کی تصدیق کر دی ہے۔ بحری جہاز اسرائیلی ارب پتی تاجر زوڈک میریٹائم کمپنی کی ملکیت ہے۔ بحری جہاز پر 22 افراد کا عملہ بھی موجود تھا۔
اس حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ ہماری پہلی کوشش عملے کو بچانا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل بحری آمدورفت افریقی ممالک کے پرچم تلے کرتا ہے اس لیے اغواء کیے گئے بحری جہاز پر لائبیریا کا جھنڈا لگا تھا۔
Load/Hide Comments