اسرائیلی مظالم پر یہودی تنظیم کا امریکہ میں احتجاج

ویب ڈیسک: یہودی تنظیم کی جانب سے اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکہ کے ہیٹن پُل پر دھرنا دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق امریکا میں یہودی تنظیم نے غزہ پر اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نیویارک کے مین ہیٹن پُل پر دھرنا دے کر اسے ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔
اس دوران مظاہرین کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔
یورپی ملک سپین میں بھِی شہریوں کی جانب سے جنگ بندی کا مظالبہ کیا جانے لگا ہے، اس دوران بارسلونا میں ہزاروں شہریوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا اور عارضی جنگ بندی میں توسیع کا مطالبہ بھی کیا۔
اس کے علاوہ گلاسگو میں بھی فلسطینیوں کے حق میں ریلی نکالی گئی۔

مزید پڑھیں:  کیپٹل میٹروپولیٹن کا مالی بحران سنگین، تنخواہوں کی ادائیگی مشکل