سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز

ویب ڈیسک: حج کیلئے سرکاری سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
اس حوالے سے وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج درخواستوں کے لیے 15 بینکوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جہاں درخواستیں جمع کروائی جا سکیں گی۔
ذرائع کے مطابق سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی آج سے شروع ہو کر 12 دسمبر تک جاری رہے گی۔
یاد رہے کہ آئندہ سال 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔
ذرائع کے مطابق خواتین پہلی مرتبہ محرم کے بغیر حج ادا کر سکیں گی، مقررہ تعداد سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی۔ اس میں جس کے نام قرعہ فال نکل آئے وہ خوش نصیب حج ادا کر سکے گا۔

مزید پڑھیں:  حکومتی بل روکنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے، اس قیصر