کوئٹہ، پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کی تیاریاں، بلاول بھٹو خطاب کریں گے

ویب ڈیسک: پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کیلئے جلسے کی تیاریاں جاری ہیں، یوم تاسیس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔
اس حوالے سے سابق وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری نے بتایا کہ کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے 56 ویں یوم تاسیس کے لئے تیاریاں جاری ہیں، سابق صدر آصف علی زرداری کوئٹہ کے جلسہ عام میں شرکت کریں گے جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی خطاب کرینگے۔
یوم تاسیس میں‌دونوں سربراہان کی ایک ساتھ شرکت اور تقاریر سے ان کے مابین اختلافات کی خبریں دم توڑ دیں گی.

مزید پڑھیں:  ججز ریٹائرمنٹ میں توسیع، قومی اسمبلی میں حکومت کو اکثریت حاصل