فقیر آباد پولیس کی اہم کارروائی، بین الصوبائی شراب سمگلرز گینگ بے نقاب

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقے فقیرآباد ڈویژن پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی شراب سمگلرز گینگ بے نقاب کر دیا۔
تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود دلہ زاک روڈ گل آباد میں واقع دو گوداموں سے بھاری مقدار میں دیسی شراب برآمد کر لی گئی۔ کارروائی کے دوران امپورٹڈ برانڈ کے بوتلوں کو دیسی شراب سے بھر کرشہر بھر سمیت رہائشی، نواحی علاقوں اور لاہور میں بھی سپلائی کرنے میں ملوث گینگ کے دو ملزمان دھر لئے گئے۔
پولیس ذرائع کےمطابق سب سے بڑے نیٹ ورک کے گرفتار ملزمان میں شہریار اور عابد خان شامل ہیں جن کا تعلق پشاور سے ہے۔
ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 20740 بوتلیں جبکہ 1860لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔
کارروائی کے دوران 62 عدد ٹپکے، بوتلوں کے 166 عدد کاٹن خالی بوتلوں کی بوریاں اور مختلف قسم کی خالی بوتلیں بمعہ سٹیکرز برآمد کر لئَے گئے۔
اس دوران شہر بھر میں شراب سپلائی کرنے کے سلسلے میں استعمال ہونے والی سوزوکی گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ اسلام آباد پولیس کو موصول