مریم اورنگزیب کو 9 دسمبر کو پیش کیا جائے، انسداد دہشتگردی عدالت

ویب ڈیسک: انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جس پر عدالت نے پولیس ٹیم کو مریم اورنگزیب کو 9 دسمبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل نے 25 نومبر کو عدم پیشی پر مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ پولیس نے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف سمیت دیگر کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کا مقدمہ درج کر رکھا ہے جس پر عدالت کی جانب سے حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا :کیڈر اساتذہ کو اپنے اضلاع میں تعینات کرنے کی منظوری