ویب ڈیسک: مسلم لیگ نون نے عام انتخابات کیلئے تیاریاں تیز کر دی ہیں، اس حوالے سے نون لیگ نے ٹکٹوں کی تقسیم کا فارمولا طے کرتے ہوئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 35 رکنی پارلیمانی بورڈ کی منظوری نون لیگ کے قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف نے دی۔ یاد رہے کہ پارلیمانی بورڈ عام انتخابات میں امیدواروں کے ٹکٹوں کا معاملہ ہینڈل کرے گا۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی بورڈ میں اسحاق ٹار، خواجہ آصف، مریم نواز، عطا تارڑ اور مریم اورنگزیب سمیت دیگر سرکردہ رہنماوں کے نام شامل ہیں۔ یاد رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری کو ہونے جا رہے ہیں۔
Load/Hide Comments