بلاول بھٹو کی شادی، خاندان نے مشاورت مکمل کر لی

ویب ڈیسک: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شادی کیلئے خاندان میں مشاورت مکمل کر لی گئی اور لڑکی بھی پسند کر لی گئی ہے۔ تاہم فی الحال اس معاملے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں لائی جا رہیں۔
خبرایجنسی کے مطابق آصف علی زرداری چاہتے ہیں کہ بلاول بھٹو جلد ازجلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں، خالہ اور پھوپھو نے شادی کے مختلف پروپوزل فیملی کے سامنے رکھے ہیں۔
بلاول کی شادی سے متعلق دلچسپ بحث کا آغاز اس وقت ہوا جب 2019 میں اس حوالے سے آصف زرداری نے باقاعدہ اعلان کیا تھا کہ ان کے بلاول شادی کیلئے راضی ہوگئے ہیں۔ اس کے بعد بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ ان کی شادی کیلئے لڑکی ان کی بہنیں پسند کریں گی۔

مزید پڑھیں:  جماعت اسلامی بدنیتی پر مبنی آئینی ترمیم مسترد کرتی ہے، لیاقت بلوچ