جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بنے 1 سال مکمل، کئی معرکے سر کیے

ویب ڈیسک: جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف کے منصب پر براجمان ہوئے ایک سال بیت گیا اس دوران جہاں ملک کو کئی ایک چیلنجز کا سامنا رہا وہیں کئی کامیابیاں بھی پاکستان کی جھولی میں آن گریں۔
ذرائع کے مطابق بحیثیت سربراہ پاک فوج جنرل عاصم منیر 17 ویں آرمی چیف ہیں۔ 2022 میں ذمہ داریاں سنبھالنے والے آرمی چیف حافظ قرآن بھی ہیں۔
جنرل عاصم منیر 2014ء میں کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریا اور 2017ء میں ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس کے عہدے جبکہ 2018ء میں ڈی جی ملٹری آئی ایس آئی تعینات ہوئَے۔ 2019 میں کور کمانڈر گوجرانوالہ بنے۔
ذرائع کے مطابق جنرل عاصم منیر آج سے ٹھیک ایک سال قبل آرمی چیف بنے۔ اس وقت ملک کو جہاں کئی ایک چیلنجز کا سامنا تھا وہیں ان کے مقابلے کی ہمیت اور علم و فہم نے ملک کی نیا مشکلات کے بھنور سے نکال کر بار لگا دی۔
جنرل عاصم منیر کی ملٹری ڈپلومیسی کے ذریعے ملک میں امن و امان کی صورتحال قابو میں آئی اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتیجے میں 464 دہشتگردوں کو چن چن کر مارا گیا۔

مزید پڑھیں:  اسٹیبلشمنٹ سمیت فریقین سےمذاکرات ختم، لاہور جلسہ ہرصورت ہوگا، عمران خان