روپے کی قدر میں کمی، انٹر بینک میں ڈالر پھر مہنگا

ویب ڈیسک: روپے کی اُڑان کو ایک بار پھر سے ریورس گیئر لگ گیا۔ ڈالر کی قیمت میں آج پھر اضافہ ریکارڈ کیا گی۔ آج کاروباری اوقات کار میں انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا ہونے سے 285 روپے 60 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کمی ہوئی تھی اور ڈالر 285 روپے 52 پیسے پر بند ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کل ایس سی او وزرائے تجارت اجلاس کی میزبانی کرے گا