ویب ڈیسک: مردان میں اے بی سی کییبل پنکچر کر کے بجلی چوری کرنے والا شخص رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سپرٹنڈنٹ انجینئر مردان ندیم آفریدی کی سربراہی میں سٹی 2سب ڈویژن میں کارروائی کے دوران ملزم قاسم کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا گیا ہے۔
ترجمان پیسکو نے بتایا کہ ملزم محمد قاسم ولد رہبرعلی مدینہ سٹریٹ بالمقابل گرلز ہائی سکول نمبر 2شمسی روڈ مردان کا رہائشی ہے جس کے خلاف ایف آئی آردرج لی گئی ہے۔
بجلی چوری پر 1لاکھ تیس ہزار اور اے بی سی کیبل کو پنکچر کرنے پر 2لاکھ 10ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا-
Load/Hide Comments