حتمی حلقہ بندیاں، کے پی اسمبلی میں جنرل نشستوں کی تعداد 115 ہوگی

ویب ڈیسک: گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے حتمی حلقہ بندیوں کی فہرست شائع کر دی تھی جس کے مطابق
خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی میں کل 115 نشستوں میں پشاور کی جنرل نشستوں کی تعداد 13، مردان اور سوات کی 8 نشستیں ہوں گی۔
دیگر اضلاع لوئر دیر، صوابی، مانسہرہ، چارسدہ، نوشہرہ اورڈی آئی خان کی 5-5 نشستیں ہوں گی۔
اسی طرح باجوڑ، ابیٹ آباد اور بنوں کی 4 نشستیں ہوں گی۔
لکی مروت، خیبر، کوہاٹ، ہری پور، اپر دیر، بونیر اور شانگلہ کی 3-3 اورمالاکنڈ، بٹ گرام، مہمند، شمالی وزیرستان، کرم اور کرک کی 2-2 نشستیں ہوں گی۔
الیکشن کمیشن کی نئی حتمی حلقہ بندیوں کے مطابق تورغر، ہنگو، ٹانک، اورکزئی، جنوبی وزیرستان ،اپرولوئر چترال، اپر ولوئرکوہستان اور کولائی پاس کوہستان کی 1,1 نشست ہوگی۔

مزید پڑھیں:  بھارت، عید میلادالنبیﷺ کی تیاری کے دوران ہندوؤں کا مسلم آبادی پر حملہ