ویب ڈیسک: اپنے خاندان اور ملک سے دوری کی بنا پر تمام اوورسیز کے دل اپنے ملک کے لئے دھڑکتے ہیں، ایسے میں اگر ان کی دلجوئی کے لئے کوئی راست اقدام اُٹھایا جائے تو یہ لاکھوں اوورسیز کے لئے خوشی کا باعث بنتا ہے۔
اسی کو ملحوظ خاطر رکھ کر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بیرون ملک سے اپنے ساتھ موبائل فون لانے والے اوورسیز پاکستانیوں کو سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ آئندہ پاکستان آنے والے اوورسیز پاکستانی اور غیرملکی شہری ہر دفعہ اپنی پاکستان آمد کی تاریخ سے 120 دنوں کیلئے اپنا ذاتی فون بغیر کسی ٹیکس/ ڈیوٹی کے رجسٹرڈ کروا کے استعمال کر سکیں گے۔
قبل ازیں اوورسیز پاکستانی اپنے ساتھ لائے ہوئے موبائل فون کو صرف ایک مرتبہ 120 دن کیلئے استعمال کرسکتے تھے۔
Load/Hide Comments