پشاور، پولیس سے فائرنگ تبادلہ، مسلح رہزن زخمی حالت میں گرفتار

ویب ڈیسک: پشاور میں رہزنوں کی بڑھتی وارداتوں کیخلاف پولیس متحرک، ذرائع کے مطابق پشاور ڈسٹرکٹ کونسل روڈ قبرستان کے قریب واردات کی غرض سے موجود مسلح رہزنوں نے پولیس کو دیکھتے ہی ان پر فائر کھول دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق جوابی فائرنگ سے علاقہ خزانہ کے رہائشی ملزم سرفراز کو زخمی خالت میں گرفتار کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ملزم کا ساتھی رات کی تاریکی م یں فرار ہو گیا جس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ ڈی ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم سنگین مقدمات میں ملوث اور خطرناک سنیچر نکلا۔

مزید پڑھیں:  مونال اور لامونتانا کا قبضہ محکمہ وائلڈ لائف نے حاصل کر لیا