مودی سرکار دنیا کے امن کیلئے بڑا خطرہ بن گئی

ویب ڈیسک: پاکستان کا ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے کہ جب بھی پاکستان میں دہشت گردی کی کوئی کارروائی ہوتی ہے اس میں کہیں نہ کہیں بھارت ملوث ہوتا ہے۔
اب عالمی سطح پر بھی بھارت کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ناقابلِ تردید ثبوت سامنے آئے ہیں۔
امریکہ میں گرفتار بھارتی ایجنسی را کے ایجنٹ کیخلاف نیویارک کے اٹارنی جنرل نے عدالت میں چارج شیٹ پیش کی جس کے مطابق را کے ایجنٹس نے امریکی سرزمین پر مودی سرکار کی ایما پر گروپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کا پلان بنایا، پلان کے مطابق منشیات سمگلر نکیل گپتا کو اُجرتی قاتل ڈھونڈنے کا کہا گیا۔
نکیل گپتا نے ایک جرائم پیشہ ساتھی سے سکھ رہنما کو قتل کرنے کے لئے رابطہ کیا جو امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایجنسی کا سورس تھا، جس کے بعد امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایجنسی، ایف بی آئی، سی آئی اے اور محکمہ انصاف کی جانب سے مودی سرکار کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کا منصوبہ بنایا گیا، منصوبے کے مطابق امریکی انڈرکور اہلکاروں نے اُجرتی قاتلوں کا روپ دھار کر نکیل گپتا اور را ایجنٹوں سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ایک لاکھ ڈالرز کے عوض سکھ رہنما کو قتل کرنے کی ڈیل ہوئی، نکیل گپتا نے انڈرکور امریکی اہلکاروں کو 15ہزار ڈالر کی ادائیگی بھی کی، کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد نکیل گپتا نے پنوں کو بھی قتل کرنے کا پیغام بھیجا، ثبوت ہاتھ آنے پر امریکی خفیہ ایجنسیوں نے نکیل گپتا کو 30جون کو چیک ری پبلک سے گرفتار کر لیا۔
بائیڈن انتظامیہ نے مودی سرکار سے قتل کا معاملہ سامنے آنے پر وضاحت طلب کی، اس سے قبل ستمبر میں جی ٹوینٹی کانفرنس کے دوران صدر جوبائیڈن نے بھی مودی سے ایسی کاروائیوں سے گریز کرنے کا کہا تھا۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں بھائی کے ہاتھوں بھائِی قتل کر دیا گیا