موسمیاتی تبدیلی

موسمیاتی تبدیلی، امیر ممالک ذمہ داری دکھائیں: وزیراعظم انوارالحق کاکڑ

ویب ڈیسک: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے دبئی میں جاری عالمی ماحولیاتی کانفرنس کوپ28 میں پاکستانی وفد کی قیادت کی۔ انہوں نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے سندھ اور بلوچستان متاثر ہوئے، انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کا ذمہ دار کون ہے۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کا ذمہ دار نہیں ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق امیر اور ترقی یافتہ ممالک کو ذمہ داری دکھانی چاہئے۔
نگران وزیراعظم کا متبادل توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے کہنا تھا کہ خلیجی ومغربی ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں، یہ سرمایہ میرٹ پر اور زیادہ ہونا چاہئے، جس میں شراکت داری بھی حقیقی معنوں میں ہونی چاہئے۔
انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ہم نے کوئلے پر چلنے والے منصوبے قابل تجدید توانائی منصوبوں میں بدلنے کی حکمت عملی بنائی ہے، ماحولیاتی تبدیلی کے لئے ایسے مخصوص منصوبوں پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  شمالی وجنوبی وزیرستان میں جھڑپیں، 6 جوان شہید، 12 خوارج ہلاک