ویب ڈیسک: پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن پیوٹا کے سالانہ انتخابات برائے سال 24-2023 مکمل ہو گئے، انتخابات میں ڈاکٹر محمد عزیر صدر جبکہ پروفیسر ڈاکٹر ذاکراللہ جان جنرل سیکرٹری منتخب کر لئے گئے۔ یاد رہے کہ پیوٹا کے سالانہ انتخابات ریٹرننگ آفیسر ڈاکٹر یوریداحسن ضیاء، ڈاکٹر ابراہیم شاہ اور ڈاکٹر سیدحامد کے زیرنگرانی منعقد ہوئے۔
ذرائع کے مطابق پیوٹا کے سالانہ انتخابات میں ڈاکٹر خان عالم نائب صدر اور ڈاکٹر شہلا نازنین نائب صدر خواتین ونگ چن لی گئیں، ان کے علاوہ انوارالحق جوائنٹ سیکرٹری، ڈاکٹرامجد امین فنانس سیکرٹری، محمد ہاشم خان لٹریری، اسرائیل سپورٹس اور ڈاکٹر محمدنواز میڈیا سیکرٹری کی نظامت کیلئے منتخب کر لئے گئے۔
پیوٹا کے سالانہ انتخابات میں ایگزیکٹیو ممبران کیلئے عارف خان، ڈاکٹر بشارت حسین ، ڈاکٹر درویش خان اور ڈاکٹر محمدفاروق کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔
Load/Hide Comments