ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کو جلسوں کی اجازت کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کا کیس دائر کر دیا گیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر اور چیف سیکرٹری ذاتی حیثیت میں طلب کر لئے گئے۔
اس موقع پر پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے الیکشن کمشنر کو چند سوالات پیش کئے، عدالت کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشنر بتائیں کیا پی ٹی آئی ضابطہ اخلاق پر عمل کررہی ہے، کیا پی ٹی آئی کو انتخابی مہم سے روکا جا سکتا ہے، اس کے ساتھ ہی جاری ہونے والے حکم نامے میں الیکشن کمشنر سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔
پشاور ہائیکورٹ کے حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر وضاحت دیں کیا پی ٹی آئی کو مہم جلسوں کی اجازت نہ دینے پر نگراں حکومت کیخلاف کوئی کارروائی کی۔ اس کے بعد عدالت نے چیف سیکرٹری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وضاحت کریں کہ کیا ایس او پیز صرف پی ٹی آئی کے لیے ہیں۔
پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے پیشی کے آخر میں الیکشن کمشنر اور چیف سیکرٹری سمیت تمام فریقین کو 7 دسمبر کو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔
Load/Hide Comments