ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن کے حوالے سے کمشنر پشاور کی جانب سے پی ٹی آئی چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط کا جواب نہ آنے پر انہوں نے تشویش کا اظہار کیا۔ کمشنر پشاور کی جانب سے دوبارہ لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے سیکورٹی انتظامات کرنا ضروری ہیں، یہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت ہے کہ سیکورٹی یقینی بنائی جائے۔
کمشنر پشاور کے خط میں مندرج ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر سیکورٹی ماحول کا سامنا کر رہے ہیں، اسی لئے ان حالات میں پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن کے موقع پر قانون نافذ کرنے والے ادارے سیکورٹی پلانز کے بارے میں بہت فکرمند ہیں۔ ان کی جانب سے اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ عوامی اجتماعات کے حوالے سے حملوں اور ان میں جان و مال کے نقصان کا احتمال رہتا ہے۔
کمشنر پشاور کا کہنا ہے کہ رابطہ کرنے کے باوجود ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا، اس کے باوجود سیکورٹی پلان کے لیے ابتدائی کام شروع کر دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments