سی پیک منصوبے کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائینگے، ترجمان دفتر خارجہ

ویب ڈیسک: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کی جانب سے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کاپ 28 کانفرنس میں شرکت کیلئے دورہ متحدہ عرب امارات پر ہیں، جہاں وہ خطاب کر کے ملک کی ترجمانی کرینگے۔
انہوں نے بتایا کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کرکڑ نے متحدہ عرب امارات اور کویت کی قیادت سے ملاقاتیں کیں اور امید ہے کہ ان کے نتائج بارآور ثابت ہونگے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سی پیک منصوبے پر کام کرنےوالوں کی حفاظت یقینی بناتے ہوئے کسی بھی دہشتگردی منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فلسطینیوں کے ساتھ غیر امتیازی سلوک بند ہونا چاہیے، اس سلسلے میں تشویش پائی جا رہی ہے، پاکستان ہمیشہ نہتے فلسطینوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
ممتاززہرا بلوچ نے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند ہونی چاہئیں۔ افغان حکام کی جانب سے پاکستان مخالف بیانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم افغان حکام کے پاکستان مخالف بیان پر جواب دینا بھی مناسب نہیں سمجھتے۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ: پیپلزپارٹی رہنما امجد آفریدی کے بیٹے پرقاتلانہ حملہ